ہر الیکشن میں دھاندلی کا واویلا،حل کوئی نہیں بتاتا، وزیراعظم

0
26
ہر-الیکشن-میں-دھاندلی-کا-واویلا،حل-کوئی-نہیں-بتاتا،-وزیراعظم #Baaghi

ہر الیکشن میں دھاندلی کا واویلا،حل کوئی نہیں بتاتا، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ،ادارے یا ٹیم کی کامیابی خود کا بہتر تجزیہ کرنا ہوتا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے رواں سال اہداف مکمل کیے تو آئندہ سال آسان ہوگا یہ 3سال میرے لیے سب سے مشکل وقت تھا، اپنے وزرا سے کہتا ہوں انسا ن اشرف المخلوق ہیں،خود کی صلاحیت کو نظرانداز کرتا ہے ،انسان کو خود کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،70کروڑ روپے میں بننے والا اسپتال آج بے شمار مریضو ں کا علاج کررہا ہے ،حکومت میں ہوتے ہوئے ضروری ہے اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں،کرکٹ ٹیم میں 2 طرح کے کھلاڑی دیکھے، ایک با صلاحیت اور دوسرا انتھک محنت کرنے والا ،مسلسل جدوجہد کرنیوالا ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے،زندگی میں جیت ہویا ہار،اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے،انسان کو جسمانی طاقت نہیں بلکہ ایمان کی طاقت مضبوط بناتی ہے،

@MumtaazAwan

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے لوگوں کوکیا مسئلہ ہے؟ ہر الیکشن میں دھاندلی کی شکایت ہوتی ہےمگر کوئی تجویز نہیں دیتا کیسے مسئلہ دورکریں ، کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں ،کرپٹ مافیا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے،جو کرپٹ نظام سے فائدہ لے رہا ہے ،ہمارے سامنے کرپٹ مافیا سے نمٹنے کا چیلنج ہے ،ہم کورونا جیسے کل صورتحال سےنکل آئے ،آگے بھی نکل جائیں گے کبھی اپنے وژن پرسمجھوتہ نہ کریں، مشکل وقت کا سامنا کرنے سے صلاحیت و اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے کوشش کریں کہ اپنے مقصد سے بھی آگے بڑھیں، آج وفاقی وزراء نےجو اہداف بنائے ہیں اس سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی ہماری حکومت کیلئے بہت ضروری ہےکہ آخری 2 سال ٹارگٹ سیٹ کریں

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

یہاں کسی ماں بہن کیخلاف بات ہوتی ہے تو پروگرام بند ہو جاتے ہیں،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیوں؟ عدالت برہم

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

گستاخانہ مواد کی تشہیر کو کب تک نہیں روکا جا سکتا ؟ ڈی جی پی ٹی اے کا عدالت میں اظہار بے بسی

Leave a reply