ہم ہر گلی یا چوک پر پولیس اہلکار نہیں کھڑا کر سکتے،آئی جی اسلام آباد

ig islamabad

اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ارکان کے غصے کا سامنا کر گئے۔

کمیٹی کے ارکان نے آئی جی اسلام آباد پر سخت تنقید کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔کمیٹی کے چیئرمین نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہاں پرندہ بھی نہیں مار سکتا، لیکن بینک ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو خوف ہے کہ کہیں کوئی موٹرسائیکل سوار آ کر واردات نہ کر جائے۔”اس پر آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ "یہ سب سوشل میڈیا کی پھیلائی ہوئی سنسنی ہے، اسلام آباد کی صورتحال مکمل طور پر پرسکون ہے۔ ہم ہر گلی یا چوک پر پولیس اہلکار نہیں کھڑا کر سکتے۔”سینیٹ کمیٹی نے پولیس کے موجودہ انتظامات پر سوالات اٹھائے اور یہ بھی کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جرائم بڑھ چکے ہیں، اسلام آباد میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ایس ایم جی گن کا استعمال ہوا ہے بری امام کے علاقے میں ڈاکو موبائل دکان لوٹ کر فرار، جاتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے گئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا،ملزمان موبائل شاپ سے 6لاکھ 30ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان آئے تھے،ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

Comments are closed.