عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

shiza pmln

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری سیاست میں ایک مقام بنا چکی ہیں،عظمیٰ بخاری کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا،

ن لیگی خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے ذریعے تذلیل کی گئی، عظمیٰ بخاری کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کرینگے، آپ اسلام کو استعمال کرتے ہیں اور ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں،عظمیٰ بخاری کی تصویر لگا کر جعلی ویڈیو بنائی گئی، جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے، عظمیٰ بخاری ایک نڈر سیاستدان ہیں، ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جعلی ویڈیو وائرل کرنے والوں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائےگا،ایک سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا اورسیاسی تربیت اس میں شامل ہے،سیاسی رہنما قوموں کی تربیت کرتے ہیں،

عظمیٰ بخاری کی وائرل کی گئی ویڈیو جعلی اور ڈیپ فیک ہے،شزہ فاطمہ
شزہ فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم، رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور رکن قومی اسمبلی زیب جعفر بھی موجود تھیں، شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایکس اور انسٹاگرام سمیت فیس بک پر 24 جولائی کو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس شیئر کی گئیں، جو جعلی اور ڈیپ فیک ہیں، پاک آئی ویری فائی کی ٹیم نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو اور اسکرین شاٹس وائرل ہونے کے بعد اس پر تحقیق کی تھی جس دوران معلوم ہوا کہ پورن ویڈیو پر وزیر اطلاعات پنجاب کا چہرہ لگا کر اسے پھیلایا گیا، اسکرین شاٹس کو ریورس امیج سمیت دیگر تکنیکی ٹولز کے ذریعے جانچا گیا تھا، جس سے معلوم ہوا کہ عظمیٰ بخاری کی وائرل کی گئی ویڈیو جعلی اور ڈیپ فیک ہے، عظمیٰ بخاری کی ویڈیو کو زیادہ تر پاکستان تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا، جسے کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا،

سیاسی ہتھکنڈوں کے طور پر خواتین کو استعمال کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا.شائستہ پرویز ملک
اس موقع پر شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ہم تمام خواتین عظمیٰ بخاری کے ساتھ ہیں، سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں، ہماری پارٹی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو گالم گلوچ کی سیاست سے منع کیا ہے، ہماری پارٹی قیادت نے ہمیں ہمیشہ ذاتیات کی سیاست سے منع کیا ہے۔ جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار ہونے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی ہتھکنڈوں کے طور پر خواتین کو استعمال کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ ،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی مبینہ خیر اخلاقی ویڈیو پر کاروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے عظمی بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔ درخواست گزار کی درخواست کو پینڈنگ رکھیں گے۔ سرکاری وکیل ایف آئی اے کو آگاہ کریں درخواست گزار کی درخواست کو آج ہی وصول کریں،عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی بھی ہدایت کر دی ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی.

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک گندی ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ عظمیٰ بخاری کی ہے،عظمیٰ بخاری نے اسے عدالت لے جانے کا اعلان کیا تو فلک جاوید نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تا ہم عظمیٰ بخاری عدالت پہنچ گئیں.

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Comments are closed.