مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے ہر سطح کی کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، آئی ایم ایف کی کرپشن بارے رپورٹ نے موجودہ حکمرانوں کی معاشی ترقی کے دعووں کو بے نقاب کیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک جیسے مالیاتی اداروں سے جان چھڑائی جائے

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں انسداد رشوت ستانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن افسوس پاکستان میں رشوت کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ پاکستانی معیشت کے لئے بہت بڑی وارننگ ہے،آئی ایم ایف نے رپورٹ میں تصدیق کی کہ پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن موجود ہے اور طاقتور حلقے فائدہ اٹھا رہے ہیں،خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کے لئے قومی سطح پر بھر پور مہم کی ضرورت ہے، اعلیٰ حکام سے لے کر نچلی سطح تک کرپشن کی روک تھام ہو گی تو نظام میں بہتری آئے گی،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،

Shares: