فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

0
34

مسجد الحرام اور مسجد النبویﷺ سے متعلق امور کے عمومی صدر نشین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے حرم انتظامیہ کے دو عہدیداروں کو فرائض میں کوتاہی کے الزام میں عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

باغی ٹی وی : ” عرب نیوز” کے مطابق سعی جنرل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کے نائب مسجد الحرام میں انتہائی رش کے موقع پر ضیوف الرحمن کی آمد کے وقت اپنی ذمہ داری کما حقہ ادا کرنے میں ناکام رہے تھے۔


حرمین شریفین کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین اللہ کے مہمانوں کی خدمت گاری میں کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے تمام متعلقہ اعمال پر زور دیا کہ وہ محنت اور شوق سے اپنے فرائض انجام دیں۔


انہوں نے واضح کیا کہ عمومی صدارت حرمین شریفین قیادت کی امنگوں کے مطابق ضیوف الرحمن کو بہترین اور اعلی معیار کی خدمات فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

ڈاکٹر السدیس نے عبدالحفيظ الثبيتی کو سعی کی جنرل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل جبکہ سامي السويهری کو ان کا نائب مقرر کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اولی الامر کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق نوجوان قیادت کو حجاج کی خدمت کا موقع دینا ہے۔


ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ رواں برس حج سیزن کے دوران اپنی مثالی تیاریوں اور ممکنہ طور پر انتہائی صلاحیت کو بروئے لاتے ہوئے حاجیوں کو ایسی ایمانی فضا کی فراہمی یقینی بنا سکیں جس میں وہ اپنے مناسک بہترین انداز میں ادا کر سکیں۔

Leave a reply