fbpx

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کو پہلی اننگز میں250 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی

ہرارے:ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کو پہلی اننگز میں250 رنز کی سبقت حاصل ،اطلاعات کےمطابق پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار بلے بازی کے باعث 426 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم حسن علی اپنے انفرادی اسکور میں 6 رنز کے اضافے کے بعد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جو 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے 4 اور ڈونلڈ ٹریپانو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

 

خیال رہے کہ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.