ہربھجن سنگھ نےاپنے سینے پررجنی کانت کا ٹیٹو سجا لیا

0
39

سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ رجنی کانت کی شکل کا ٹیٹو اپنے سینے پر بنوالیا-

باغی ٹی وی :بھارتی فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رجنی کانت کی 70 ویں سالگرہ ان کے مداح دنیا بھر میں شایان شان طریقے سے منا ئی سوشل میڈیا پر رجنی کانت کو مبارکبادوں کے پیغام دیئے لیکن صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ بھی رجنی کانت کے پرستار نکلے اور انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے سینے پر رجنی کانت ٹیٹو بنا ہوا ہے ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کو تین دہائیوں کا بے تاج بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے دل میں رہتے ہیں۔

ہربھجن نے مزید لکھا کہ آپ 80 کی دہائی کے بلاّ، 90 کی دہائی کے باشا اور 20 ویں صدی کے اناتھے ہیں۔

خیال رہے کہ بلاّ، باشا اور اناتھے رجنی کانت کی تین کامیاب ترین فلمیں ہیں جو بالترتیب 1980، 1995 اور 2021 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

دوسری جانب رجنی کانت کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اداکار کو ان کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ مودی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ پیارے رجنی کانت جی ، سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ تمل اداکار رجنی کانت نے کئی سالوں تک سیاست کے میدان میں آنے پر غور کیا اور حال ہی میں انہوں نے ایک سیاسی پارٹی شروع کرنے کا اعلان کیا ہ ۔ رجنی کانت نے تمل ناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

رجنی کانت نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسی پارٹی بنانے جا رہے ہیں جس میں حکومت اور پارٹی الگ – الگ کام کریں گے ۔ رجنی کانت کے منصوبے کے مطابق ، وہ پارٹی کے قائد ہوں گے لیکن خود وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ رجنی کانت نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کا اصول یہی ہے کہ جوبھی لیڈر پارٹی کا قائد ہوگا وہ کبھی بھی حکومت کا حصہ نہیں بنے گا ۔

سیاست میں دیانتداری اور اچھی حکمرانی کے آئیڈیا کے ساتھ آئے رجنی کانت نے کہا کہ ہر چیز کو تبدیل کرنا ہوگا اور ایک ایسی روحانی سیاست شروع کرنے کی ضرورت ہے جس میں شفافیت ہو اور کسی بھی ذات یا مذہب کا رنگ نہیں ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھائی بھتیجہ واد یا ٹیبل کے نیچے سے لین دین برداشت نہیں کریں گے۔

Leave a reply