حریم اینڈ صندل کیس، ایف آئی اے نے عدالت سے کیا مطالبہ کر دیا؟

0
38

حریم اینڈ صندل کیس، ایف آئی اے نے عدالت سے کیا مطالبہ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے نے پٹیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی، مبشر لقمان نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں،

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے درخواست میں کہا کہ دونوں خواتین نے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، مبشر لقمان کی درخواست میں دونوں خواتین کیخلاف انکوائری کی استدعا کی گئی، دونوں خواتین کو شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے طلب کیا گیا، صندل ختک اور حریم شاہ کو 5 مرتبہ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گیے،

ایف آئی اے کے جواب میں مزید کہا گیا کہ دونوں خواتین کے 5 مرتبہ بلانے کے باوجود پیش ناں ہونے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، دونوں خواتین سمیت انکی فیملی کے کسی ممبر کو بھی حراسان نہیں کیا، دونوں خواتین کو بلانے کا مقصد میرٹ پر سن کر فیصلہ کرنا تھا، عدالت سے درخواست ہے کہ دائر پٹیشن کو کلعدم قرار دیا جائے،

ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ کی دوست صندل خٹک نے عدالت سے رجوع کر لیا، صندل خٹک نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ہمیں بار بار نوٹس بھجوا رہا ہے، ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،عدالت ایف آئی اے کو کاروائی کرنے سے روکے.

صندل خٹک نے عدالت میں میں دائر درخواست میں مزید کہا کہ ہم پاکستانی شہری ہیں، ایف آئی اے کو ہمارے خلاف کاروائی سے روکا جائے،ہم غیر قانونی کاموں میں ملوث نہیں،ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے. صندل خٹک نے کہا کہ 28 اکتوبر اور 5 نومبر کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وجہ نہیں بتائی گئی نہ ہی کیس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے،درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی

ایڈیشنل سیشن جج نے صندل خٹک کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

حریم شاہ چند روز سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

 

Leave a reply