ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عید الاضحی سے قبل ویڈیو لیکس کے سلسلے میں سیاستدانوں کو بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں، عید الاضحی سے قبل بہت ساری ویڈیوز سامنے لانے والی ہوں، یہ پریس کانفرنس سرکردہ سیاستدانوں پر مشتمل ویڈیو لیکس کی ایک سیریز کے بعد تھی جس میں حریم شاہ نے بدعنوانی، ناانصافی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے۔
جبکہ اس کے پچھلے سکینڈلز، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی توجہ حاصل کی، سیاسی میدان میں بااثر شخصیات کے چھپے ہوئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان لیک ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے معروف ٹک ٹاکر نے خود کو ایک ایسی قوت کے طور پر ظاہر کیا جو سیاست کے اندھیرے کو بے نقاب کرنے میں مگن ہیں۔ تاہم حریم شاہ کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد بہت سارے لوگوں نے حریم شاہ سستی شہرت کی بوکھی لڑکی کہا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
ٹک ٹاکر نے دعویٰ کرتے ہوئے بہت سے مقبول سیاستدانوں کا نام لیا، جن میں فیاض الحسن چوہان، مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔ اگرچہ اس کے آنے والے انکشاف کی صحیح تفصیلات غیر یقینی میں ہیں۔ جبکہ ایک صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس ویڈیوز بھی موجود ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں، عید الاضحی سے پہلے میں بہت سارے سیاستدانوں کو بے نقاب کروں گی، میں آپ لوگوں کی نظر میں سیاستدانوں کی کوئی حیثیت ہے جبکہ میری نظر میں ان کی کوئی اوقات نہیں، میں ان میں سے کسی سے نہیں ڈرتی۔ کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عید الاضحی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کروں گی۔
پاکستان