مفتی قوی نے مجھے گاڑی میں نشانہ بنایا،غلط کام کیا:حریم شاہ نے شرمناک حرکتوں کوبیان کرتے ہوئے شرم نہ کی

0
118

لاہور: مفتی قوی نے مجھے گاڑی میں نشانہ بنایا،غلط کام کیا:حریم شاہ نے شرمناک حرکتوں کوبیان کرتے ہوئے شرم نہ کی ،اطلاعات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جب بھی مفتی قوی سے ملتی ہوں تو ویڈیو ریکارڈ کرتی ہوں۔اب بھی میں نے ہر چیز ریکارڈ کی۔

حریم شاہ نےاپنے ساتھ ہونے والے شرمناک بتاتے ہوئے بالکل شرم نہیں کی ، حریم شاہ کہتی ہیں‌ کہ مفتی قوی نے مجھے کہا کہ اپنی گاڑی دکھاؤ،کیونکہ ہم پہلے بھی ہمیشہ ان کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کرتے تھے اس لئے انہیں ڈر لگ رہا تھا کہ کیا اب بھی ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہو گی۔

میں نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی اپنی کزن کو اٹھایا۔مفتی قوی نے مجھے کہا کہ اپنی پیشانی ادھر کرو، انہوں نے مجھے پیشانی پر بوسہ دیا جس کی ویڈیو بھی میرے پاس موجود ہے۔

حریم شاہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں بالکل کلمہ پڑھوں گی۔اس کے بعد مفتی قوی نے میرے ساتھ انتہائی شرمناک باتیں کیں جس کی ویڈیو میرے پاس موجود ہے۔انہوں نے مجھے رات سونے کی پیشکش بھی کی۔

میں نے مفتی قوی کو کہا کہ میں آپ کو اپنے پروگرام میں مدعو کرنے کے لیے آنے جانے کا ٹکٹ اور پچاس ہزار روپے دوں گی۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ پچاس ہزار کے علاوہ مجھے کچھ نہیں دو گی؟ میں ان کا مطلب سمجھ گئی تھی جس پر میں نے کہا کہ آپ آئیں تو سہی آپ کو بہت عزت ملے گی۔مفتی قوی نے کہا کہ میں ایک شرط پر آؤں گا اگر تم میرے ساتھ رکو گی۔اس تمام گفتگو کی میرے پاس ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں اور حریم شاہ سے معذرت خواہ ہوں ، اگر کوئی جملہ غلط نکلا تو اللہ کے حضور معافی مانگتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے ۔ سب لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ امن اور سکون سے رہیں۔

ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ویڈیو میں ہی میں نے کہا کہ شراب نہیں پیتا، شراب پینا حرام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کہتی رہی کہ اس نے جوتے مارے اور تھپڑ مارے ، تھپڑ حریم شاہ نے نہیں عائشہ نے مارا۔ ایک لڑکی آئی اور تھپڑ مار کرچلی گئی ۔ میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے۔ حریم شاہ سے بھی معذرت خواہ ہوں ۔

یاد رہے کہ حریم شاہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو بیان کرتے ہوئے کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کی اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حریم شاہ وہ جال ہے جو لوگوں‌کو اپنے جال میں پہلے پھنساتی ہے پھررلاتی ہے اورساتھ ساتھ بلیک میل کرتی ہے ، حریم ایسے ہی بڑوں‌بڑوں کو بلیک میل کرکے کروڑوں پرروپے بٹورچکی ہے

Leave a reply