ملک گیر ہڑتال کی کال،مولانا فضل الرحمان،اے این پی کا حمایت کا اعلان

0
212
hartal

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ،مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔

عوامی نیشنل پارٹی نے بھی تاجر برادری کے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا، اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی مشکلات سے عاری ہے، انکی ترجیحات کچھ اور ہیں، ملک عملی طور پر آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی مرضی سے چلایا جارہا ہے،

واضح رہے کہ جماعت اسلامی،مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسز کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، کاشف چوہدری اور اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ نام نہاد تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ہونے کے باعث مسترد کرتے ہیں لہٰذا تاجر دشمن اسکیم کو فی الفور واپس لیا جائے اور دالوں، آٹے سمیت تمام اشیاء پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور ناروا ٹیکسز کے خلاف کل 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، تاجر، صنعت کار اور عوام اس ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکومت تک مؤثر پیغام پہنچے کہ اب عوام آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا مزید بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔

ا میر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن کامیاب ہڑتال ہو گی۔ تاجروں پر 45 فیصد انکم ٹیکس، 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذاور گھریلو و کمرشل کنکشنز پر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ حکومتی بے حسی اور سراسر ظلم ہے۔ حکومت کی ان عوام دشمن پالیسیوں سے ہر شخص معاشی بدحالی کا شکار ہوچکا ہے اور سراپا احتجاج بن چکا ہے۔ حکومتی ہڑتال کے حوالے سے پارٹیوں کے نام نہاد تاجر راہنماؤں کی دھونس دھمکیاں نہیں چلنے دی جائے گی- جماعت اسلامی عوام کے ریلیف کیلئے ہڑتال کرنے جارہی ہے جس میں ہر شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف اور تاجروں و تنخواہ دار طبقے کے مسائل کو حل کروا کردم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف 28 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاریاں کے حوالے سے شاہ عالم مارکیٹ،شاہ عالم مارکیٹ، مال روڈ، ہال روڈ، انارکلی، اچھرہ، شادمان، گلبرگ، لوہاری، بھاٹی، مسلم ٹاؤن سمیت دیگر تاجررہنماؤں اور دوکانداروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔تاجررہنماؤں اور دوکانداروں نے جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پرمکمل حمایت کا اعلان کیااورحکومت کیساتھ بجلی کے بھاری بلوں اور ہولڈنگ، انکم ٹیکسزپر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

خیبر سے کراچی تک شہر شہر ، گاؤں گاؤں، شٹر ڈاون ہوگا،کاشف چوہدری
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجروں کی ہونے والی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی تمام تیاریاں مکمل،خیبر سے کراچی تک شہر شہر ، گاوں گائوں شٹر ڈاون ہوگا، ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی حکومت نے شٹر ڈائون ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا رو ز لگایا لیکن منہ کی کھانی پڑی حکومت نے مسائل کے حل کے بجائے ہر ضلع میں انتظامیہ کے ذریعے دباو ڈالنے کی کوشش کی لیکن مشرف کی آمریت کا مقابلہ کرنے والے تاجر خوف کی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کے دباومیں نہیں آئے اور نہ ان کا خوف تاجروں کو ڈرا سکا،انتظامی مشینری کے استعمال میں ناکامی کے بعد برسر اقتدار جماعت کے پارلیمیٹرین بھی تاجروں پر دباو ڈالنے لگے اور ہر حلقے میں ان کے اراکین پارلیمنٹ اور وزراء تاجروں کو دباو میں لانے کیلئے کوشاں رہیں مجھے اپنے تاجروں پر فخر ہے کہ وہ دباوکو خاطر میں نہ لائے میرا تاجر کسی کے دباو میں نہیں آئیگامطالبات کی منظوری تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اور کامیاب ملک گیر کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال عوامی ریفرنڈم ہوگا۔تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال کو عوام کی بھرپور تائیدحاصل ہے ہم تاجروں کے ساتھ ساتھ قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ شام تک تاجر دوست سکیم کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا اور بجلی کے بلوں میں تیرہ قسم کے ٹیکسز ختم نہ کیے گئے تو تاجر غیر معینہ مدت تک شٹر ڈائون کریں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چاروں صوبوں کے دوروں اور تاجروں کے مشاورت کے بعد تاجر رہنمائوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجروں کے اتحاد و اتفاق سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لئے دھونس ، دباو اور خوف کی سیاست سے تاجروں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم کسی دباو میں نہیں آئیں گے ، شٹر ڈاون ہڑتال تجارت اور معیشت بچانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،شٹر ڈائون ہڑتال تاجر دوست سکیم کے خاتمے اور بجلی و گیس کے بلوں میں ٹیکسز کے خلاف ہے ،آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی نہ ہوئی تو ہڑتال جاری رہے گی شٹر ڈاون ہڑتال عام کے غیض و غضب کا اظہار ہے ، کاشف چوہدری نے کہا کہ عوام ، تاجر اور صنعت کار قربانیاں دے دے کر تھک چکے ہیں اب جن کی ٹینکوں سے اربوں روپے نکلتے انہیں قربانی دینا ہوگی ،و لانچوں کے ذریعے پیسہ بیرون ملک بھجواتے اب قربانی کا وقت ان کا ہے دبئی لیکس میں جن جرنیلوں ، بیوروکریٹس ، ججز ، اشرافیہ کے نام آئے انہیں قربانی دینا ہوگی ، جنہوں نے لندن سے پیر س تک محلات بنائے ان کی قربانی کا وقت آگیا جن کے نام دبئی لیکس یا کسی اور لیکس میں آئے ان میں خواہ ججز ، بیوروکریٹس کو قربانی دینا ہوگی ان کی جائیدادیں ضبط کر کے قرض اتارنا ہوگا ، کاشف چوہدری نے کہا کہ عوام ان کی عیاشیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے ،پاکستان میں بچے کے پیدائش کے وقت استعمال ہونے والے سامان سے لیکر موت کے وقت کفن کے کپڑے تک کا عوام ٹیکس دے رہے ہیں یہ حکمران عوام سے اور کتنا ٹیکس لیں گے ، عوام ٹیکسز کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے۔کاشف چوہدری نے کہا کہ دھوکے پر مبنی تاجر دوست سکیم کسی صور ت قابل قبول نہیں ہے تاجر بچوں کی فیس نہیں دے سکتے ، کنبے کا علاج نہیں کرا سکتے زائد ٹیکس کیسے دے انہوںنے کہا کہ حکمران ملک اور معیشت نہیں چلا سکتے تو تاجر اور صنعت کار معیشت کو درست کرنے کو تیار ہیں ہم ملکی معیشت کوٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھانے کو تیار ہیں ۔کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت کے ٹاوٹ ، حکومتی مراعات حاصل کرنے والا نام نہاد مافیا تاجر نہیں ،حکومتی مراعات استعمال کرنے والے اور خود کو تاجر کہنے والے مذاکرات کا شوشہ چھوڑ رہے جس میں کوئی صداقت نہیں ۔قوم مسیحا کی منتظر ہے ، تاجر قوم کے درد کی آواز بنا 28اگست تک مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، کاشف چوہدری نے بتایا کہ تاجر دوست اسکیم پر گزشتہ ڈیرہ مہینہ جاری رھنے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد 12 اگست کو ملک گیر شٹرڈاون ھڑتال کا اعلان کیا ۔کٹھ پتلیوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ھڑتال سے ایک دن قبل ایف بی آر کے مذاکرات کیلئے بلانے پر تاجر قائدین وقت کا ضیاع نہیں کر سکتے ۔حکومت سنجیدہ ہے تو تاجر دوست اسکیم کی واپسی اور بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے یہ مطالبات پورے ہوتے ہیں تو پھر چارٹر آف ڈیمانڈ کے دیگر نکات پر مذاکرات کرنے پر غور کر سکتے ہیں تاجر دوست اسکیم میں لگائے ٹیکس کو ریویو کرنے کا اختیار چیف کمشنرز کو دینے کی تجویز کو نہیں مانتے ،ماھانہ کی بجائے سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس جمع کروانے کی تجویز بھی ناقابل قبول ھے ۔حکومت کی طفل تسلیاں اور جھوٹے وعدے تاجروں کو ھڑتال سے پیچھے نہیں ھٹا سکتے ۔28اگست کو ملک کے تمام چھوٹے ،بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بھی کاروبار مکمل بند رھیں گے ۔ تاجر اپنے کاروباروں کو بچانے ،صنعتوں کو چلانے اور معیشت کے تحفظ کیلئے مکمل ھڑتال کریں گے اور عوام نے اس ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔اس موقع پر دیگر تاجر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Leave a reply