ہاروی وائنسٹن می ٹو مہم کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار

ہالی وڈ کے بدنام زمانہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو می ٹو تحریک کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے باغی ٹی وی : نیویارک کی عدالت میں ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو می ٹو تحریک کے تاریخ ساز فیصلے میں 2 مختلف خواتین پر جنسی حملے اور ریپ کا مرتکب قرار دیا گیا ہاروی وائنسٹن پر سب سے پہلے اکتوبر 2017 میں خواتین نے ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور ان پر مجموعی طور پر 80 سے زائد خواتین نے الزامات لگا رکھے ہیں ان پر الزامات سامنے آنے کے بعد ہی دنیا بھر میں می ٹو مہم کا آغاز ہوا تھا کئی ہفتوں کی سماعت کے دوران کئی خواتین نے اپنے بیانات میں پروڈیوسر کی جانب سے ریپ، جنسی استحصال اور دیگر متعدد باتوں کا ذکر کیا تھا جیوری نے ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات پر 5 دن تک غور کیا اور پیر کی صبح یہ فیصلہ سنایا تاہم پروڈیوسر کو 3 دیگر کیسز میں مجرم قرار نہیں دیا گیا، جن کے ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی فیصلے کے بعد ہاروی وائنسٹن ک جیل بھیج دیا گیا جبکہ ضمانت منسوخ کردی گئی پروڈیوسر کو سزا 11 … ہاروی وائنسٹن می ٹو مہم کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار پڑھنا جاری رکھیں