کیا وزیراعظم عمران خان کویقین دہانی کروا دی گئی ہے؟اگلے6 ماہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے

0
23

اسلام آباد:کیا وزیراعظم کویقین دہانی کروا دی گئی ہے؟شاید یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نےاگلے6 ماہ کا شیڈول جاری کردیا ہے اور اس دوران وزیراعظم عالمی سیاست کے مرکزی کردار رہیں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اگلے 6 ماہ عالمی سیاست کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بڑے اہم کردار ادا کرنے جارہےہیں، اس حوالےسے وزیراعظم کے اہم حلقوں سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے عالمی امن و امان اور سیکورٹی کے حوالے بڑے ملکوں نے درخواست کی ہے

اس حوالے سے اہم حلقوں کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رمضان المبارک بعد ملک میں بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ماہرین کی ٹیم کو ان منصوبوں کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں‌

ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ، روسی صدر ولادی میر پوتن اور چینی صدر کے درمیان چند ہفتوں تک براہ راست ملاقات کا بھی امکان ہے اور یہ تینوں سربراہ عالمی حالات کے تناظر میں کچھ اہم فیصلے کرنے جارہے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان بھی وزیراعظم سے خطے کی سیکورٹی کے حوالے سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتوں کو شکست دینے کے بعد سعودی عرب جائیں گے اور وہاں شکرانے کےنیت سے عمرہ بھی کریں گے اور پھرسعودی ذمہ داران سے اہم معاملات پر بات چیت بھی کریں‌گے

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا اب پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان معاملات کو بہتر کرے اور اس کے لیے دنیا کی نظروزیراعظم عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ، ان دعووں کی تائید اور تصدیق آج وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانیئے سے ہوچکی ہے

ادھر آج حکومت کے خلاف پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں اور اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپوزیشن کو کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

Leave a reply