کیاشہبازشریف عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب گئےہیں؟سروے رپورٹ آگئی

0
47

اسلام آباد:کیاشہبازشریف عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےہیں؟سروے رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق کتنے فیصد پاکستانیوں نے نئی حکومت کی صلاحیتوں پر بھروسے کا اظہار کیا ہے؟اس حوالےسے سروے رپورٹ جاری ہوچکی ہے اور تازہ ترین عوامی امیدوں کے مطابق نئی حکومت کی صلاحیتوں پر 38 فیصد پاکستانیوں نے بھروسےکا اظہار کیا ہے۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور اخراجات کے پورا نہ ہونےکو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 44 فیصد نے بیروزگاری اور 42 فیصد نےکرپشن کو ملک کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا ہے۔

سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ نئی حکومت مسائل حل کرلے گی جبکہ 29 فیصد کا کہنا تھا کہ نئی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی۔

سروے کے مطابق51 فیصد پاکستانی اگلے چار سے چھ ماہ میں نئے انتخابات کے لیے پُر امید نظر آئے۔

خیال رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

ادھرعمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں انصاف پروفیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل فورم تحریک انصاف کے ساتھ غیرمتزلزل کھڑا ہے، آپ لوگ اپنے شہریوں میں خوداری کے حوالے سے پیغام پہنچائیں، اسلام آباد جانے کی جلد کال دوں گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ سب نے اسلام آباد پہنچنا ہے، ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے، کم سے کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

انصاف پروفیشنل فورم میں ڈاکٹرز، انجینرز، وکلاء ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبہ جات سے متعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر سب کومبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 27 رمضان کو پاکستان آزاد ہوا، ہم 27 رمضان کو حقیقی آزادی کے لیے دعا کریں گے، مولانا طارق جمیل دعا کرائیں گے، رات 10بجے اپنے ملک کے لیے دعا کریں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں سب پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں، گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دینا ہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی صرف اپنےعوام کے مفاد کے لیے بنائی اور سازش ہوئی، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80 ہزارافراد مارے گئے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کوغلام بنا دیں گے، ملک پرسازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت سے امریکہ ہمیں فتح کیے بغیرکنٹرول کرے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا۔

Leave a reply