لاہور:نوجوان پیسر محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق محمد وسیم کو کمر میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد ان کا ایم آر آئی کرایا گیا، جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی۔
ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد وسیم کی جگہ ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں حسن علی کو شامل کرلیا گیا، ایونٹ کل سے شروع ہورہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہوں گ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی درخواست کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے دعائیں ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے، آگے بڑھیں اور اپنا بہترین کریں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک کے مختلف صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 16، پنجاب میں 13، سندھ میں 10 اور بلوچستان میں 4 اموات ہوئیں جس سے مجموعی تعداد 934 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔