حسن علی اور شاہین آفریدی نے زمبابوے ٹیم کو باندھ کر رکھ دیا

0
59

حسن علی اور شاہین آفریدی نے زمبابوے ٹیم کو باندھ کر رکھ دیا

باغی ٹی وی : پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے زمبابوے کی ٹیم 176 رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔دونوں فاسٹ گیند بازوں نے 4.4 بلے بازوں کو شکار کیے۔جس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے اپنی باری کا آغاز کردیا ہے اور بلے باز عابد علی اور عمران بٹ نے اننگ کا آغاز کیا پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز ہیں.

دونوں اوپنرز نے ذمہ داری دکھاتے ہوئے دفاعی انداز اپنایا لیکن قومی بولرز نے برتری اور تجربہ کاری کی دھاک بٹھانا شروع کر دی، زمبابوین ٹیم کو صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، کاسوزا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد زمبابوے کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ پرنس میسوارے 11، تریسائی مساکنڈا 14، برینڈن ٹیلر 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر بیٹسمینوں میں شمبا 27، کایا 48، چاکبوا 19، چیسورو 9، مزرابانی 14، نگراوا 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

زمبابوےٹیم : پرنس میسوارے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکنڈا، برینڈن ٹیلر (کپتان)، ملٹن شمبا، رائے کایا، ریجس چاکبوا، ڈونلڈ تریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ مزرابانی، رچرڈ نگراوا

پاکستان ٹیم : عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

Leave a reply