ہیش ٹیگز اورنعروں کا وقت ختم ،حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کررہی ہے مہوش حیات

0
39
ہیش-ٹیگز-اورنعروں-کا-وقت-ختم-،حکومت-بتائے-کہ-نظام-کو-تبدیل-کرنے-کے-لیے-کیا-کررہی-ہے-مہوش-حیات #Baaghi

تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر حکومت پر پھٹ پڑیں-

باغی ٹی وی : ادکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد کے بارے میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا۔


اداکارہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے معاشرے میں جنسی اور صنفی تشدد اور امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو نظام میں تبدیلی کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔


ایک اور ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا ملک میں قوانین موجود ہیں ہمیں ان قوانین کے نفاذ کو زیادہ سخت اور متاثرہ افراد کے لیے کم تکلیف دہ بنانے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے ملک کےعدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں عدالتی نظام خطرناک، غیر موثر اور فرسودہ ہے۔


مہوش حیات نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تشدد اور زیادتیوں سے پاک محفوظ زندگی گزارنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ کسی کو بھی زندگی گزارتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہئے۔ یہ آسانی سے قابل قبول نہیں ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بے حسی کوئی آپشن نہیں ہے کسی دوسرے متاثرہ شخص کا ہیش ٹیگ بننے سے پہلے ایکشن لینا ہوگا، کارروائی کرنی ہوگی۔

Leave a reply