حاصل بزنجو کے آئی ایس آئی چیف پر الزامات، صحافی کا مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع

0
31

تلہ گنگ کے شہری عارف ملک نے قومی و عسکری ادارے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر بے بنیاد الزامات لگانے پر سینیٹر میر حاصل بزنجو کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ کی عدالت میں 22A 22B کی پٹیشن دائر کر دی ہے۔

حاصل بزنجو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ڈی پی او چکوال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

تلہ گنگ بار اور ضلع چکوال کے معروف قانون دان چودھری شیر افضل ایڈووکیٹ پٹیشنر کی طرف سے پیروی کر رہے ہیں۔ چونکہ قومی و عسکری ادارے کے سربراہ کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور پٹیشنر کو بھی ضلع چکوال کے عوامی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اس لیے ضلع بھر میں یہ معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور لوگوں کی نظریں عدالت کے فیصلے پر لگ گئی ہیں۔ پٹیشنر عارف ملک کو اس معاملے میں تلہ گنگ شہر کی معروف عسکری شخصیت کی بھرپور رہنمائی حاصل ہےعارف ملک صحافی ہیں .

حاصل بزنجو نے بھارت کی زبان بولی، غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، وفاقی وزیر

واضح رہے کہ حاصل بزنجو نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے جن چودہ لوگوں نے حکومت کو ووٹ دئیے وہ مبینہ طور پر جنرل فیض کے بندے تھے

حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ای پی آر نے بھی رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ جس طرح انہوں نے زہر آلود بیان دیا یہ کوئی جمہوریت کی خدمت نہیں‌.ذرا سے سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا ایک بہت غلط سوچ ہے. اس بیان سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا . میر حاصل بزنجوکی طرف سے یہ الزام بے بنیاد ہیں

حاصل بزنجو کے مبینہ الزام پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک میدان میں آ گئے

Leave a reply