حاصل بزنجو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور

0
91

اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست عدالت نے سماعت کے لئے منظور کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج اقبال سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔ میر حاصل بزنجو کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تحریک انصاف کے مقامی رہنما رانا سفیان ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کیا۔

فیصل آباد کی عدالت نے درخواست گزار سے فوٹیج طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ حاصل بزنجو نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے جن چودہ لوگوں نے حکومت کو ووٹ دئیے وہ مبینہ طور پر جنرل فیض کے بندے تھے

حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ای پی آر نے بھی رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ جس طرح انہوں نے زہر آلود بیان دیا یہ کوئی جمہوریت کی خدمت نہیں‌.ذرا سے سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا ایک بہت غلط سوچ ہے. اس بیان سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا . میر حاصل بزنجوکی طرف سے یہ الزام بے بنیاد ہیں.

Leave a reply