سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری ٹریفک حادثے میں جاں بحق،چار گھنٹے بعد لاش ملی

0
53

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سینئر فوٹو گرافر ٹریفک حادثے میں جاں‌ بحق ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری کو مغلپورہ پل کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ نہر میں جا گرے، اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پہنچ گئے، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچی ، ڈی سی لاہور نے موقع کا دورہ کیا ، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے چار گھنٹے بعد ان کی نعش نہر سے نکالی، حسن جعفری کی عمر 50 برس تھی اور وہ روزنامہ دن کے ساتھ وابستہ تھے، حسن جعفری لاہور پریس کلب اور فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے سینئر رکن تھے،

صحافتی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن جعفری کے اہلخانہ کی امداد کی جائے اور لاہور پریس کلب کے کسی ایک ہال کو حسن جعفری کے نام سے منسوب کیا جائے .حسن جعفری 1995 سے شعبہ صحافت فوٹو گرافر کام سر انجام دے رہے تھے ،ریسکیو حکام نے جب ان کی لاش نہر سے نکالی تو کیمرہ ان کے کندھے پر لٹکا ہوا تھا.

Leave a reply