حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے
pti

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کی والدہ نےکاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ ہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں،عدالت حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنےکی اجازت دے، عدالت اوتھ کمشنرکو حسان نیازی سے ملاقات کرکےکاغذات نامزدگی کی تصدیق او ردستخط کی اجازت دے۔

سارہ انعام کیس، شاہنواز امیر نے سزائے موت کیخلاف اپیل کر دی

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، عبد اللہ خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد نے بیٹی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں، گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ وہ مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی، جبکہ محمد مزمل، فہیم ٹھاکر سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے طاہر اقبال سندھو نے اقلیتی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

راولپنڈی میں این اے 53 کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، چودھری نثار، نعیم اعجاز،قمر اسلام،اجمل صابر سمیت 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،امیدواران نے اپنے نمائندوں کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، دوسری جانب شیخ راشد شفیق نے اپنے اور شیخ رشید کے این اے 55،56 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

Comments are closed.