وزیرا عظم کے بھانجے حسان نیازی نے پولیس انسپیکٹر کو دھکا کیوں مارا
باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے لاہور میں احتجاج کے دوران ایس ایچ او کو دھکا مار کر پیچھے کردیا ۔نجی نیوز چینل لاہور نیوز کے مطابق شہر میں جاری ایک احتجاج کے دوران حسان نیازی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اس دوران انہوں نے ایک ایس ایچ او کو دھکے بھی مارے ۔
اس سلسلے میں صحافی منصور علی خان نے بھی ٹویٹ کی
The Prime Minister's nephew Hassaan Niazi pushes a police officer during a protest in #Lahore. Will @CcpoLahore take any action against this? pic.twitter.com/z5gCS8L7SG
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) March 14, 2021
حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی نے پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر منصور علی خان نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں حسان نیازی لاہور میں پولیس کے ساتھ الجھتے دکھائی دے رہے تھے۔
Patwari Ali Khan ke liye msg.
1) I was there as restaurant owner for my staff and protesting agst punjab govt.For rights of daily wagers
2) I pushed back after getting pushed, to make our way to liberty.When ur leader attacked NAB u defended them? Kesay ker leite ho yeh? https://t.co/r41aEV0Bj0
— Hassaan Niazi (@HniaziISF) March 14, 2021
حسان نیاز ی نے ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا اور اپنے پیغام میں منصور علی خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ”پٹواری منصور علی خان کے لیے پیغام، میں بطور ریسٹورنٹ مالک اس احتجاج میں اپنے ملازمین کی روزانہ اجرت کے معاملے پر حکومت پنجاب کے خلاف احتجاج کررہا تھا”۔
انہوں نے مزید لکھا کہ "دوسری بات، میں نے دھکیلے جانے کے بعد پولیس والوں کو دھکیلا تاکہ ہم لبرٹی کی جانب اپنا راستہ بنا سکیں”۔ انہوں نے منصور علی خان پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ” جب آپ کے لیڈران نیب پر حملہ کرتے ہیں تو آپ ان کا دفاع کرتے ہیں، کیسے کر لیتے ہوئے یہ؟”