سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل

0
68

سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل

حافظ طاہر اشرفی اور مولانا طارق جمیل کی سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ واقعے پر ہم معذرت کرتے ہیں ،ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دیتا ،اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے،اسلام محبت کا درس دیتا ہے حضورۖ کا فرمان ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں،سر لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئیں ہیں،حضرت عمرؓ کے دور میں ایک قتل ہوا تو انھوں نے کہا محلے والو کو کے قتل کا بتاو ورنہ سب کو قتل کردوں گا،

مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ قران مجید پڑھو، درخواست کرتا ہوں حضورﷺ کی سیرت پڑھو،ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائے،صرف اللہ کو حق ہے،میں ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا مولانا طارق جمیل تعزیت کے لیے آئے ہیں،فیکٹری انتظامیہ نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سری لنکا شہری کو بھی نوکری دی گئی ہے سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکن گورنمنٹ پاکستانی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

واضح رہے کہ توہین مذہب ،قرآن کا مبینہ الزام لگا کر غیر ملکی شہری کو جلا گیا گیا ،واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 132 کلو میٹر دور سیالکوٹ کی تحصیل اگوکی میں پیش آیا جہان‌ایک فیکٹری میں جنرل منیجر کے طور پر کام کرنے والے ملازم کو قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں عوامی ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا بعد ازاں اسکی لاش کو آگ لگا دی گئی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب اس معاملےکی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا تھا پولیس کو تقریباً صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی، پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔فیکٹری مالک نے بتایا کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

اس دن میرا جذبہ تھا کہ…ملک عدنان نے وزیراعظم ہاؤس میں دل کی بات بتا دی

پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم عدالت پیش

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

سانحہ سیالکوٹ، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن باشندے کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

Leave a reply