اپوزیشن والو ! حکومت سے دشمنی کروعوام سے نہ کرو،اس قوم پررحم کرو،کچھ توخوف خدا کرو:ڈاکٹربھی میدان میں آگئے

0
49

لاہور: اپوزیشن والو ! حکومت سے دشمنی کروعوام سے نہ کرو،تم توکسی سے ہاتھ نہیں ملاتے:ڈاکٹربھی میدان میں آگئے،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کے کردار سےتنگ آکرڈاکٹرز آف پاکستان بھی میدان میں آگئے ،

ڈاکٹروں نے پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کردرخواست کرتےہیں کہ تم حکومت سے دشمنی ضرور کرو خدارا عوام سے دشمنی نہ کریں ، اس وقت ملک میں کرونا وائرس پھر سے تیزی کے ساتھ حملے کررہاہے ، جتنی زیادہ احتیاط اپنائٰیں اتنی زیادہ بچت ہوگی

انہیں خطرات کے پیشن نظر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم سمیت سینئر ڈاکٹرز نے کرونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاستدانوں سے جلسے جلوس نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیاستدانوں اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خدارا کرونا کو سنجیدہ لیں کیونکہ اس کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کھلے فضا یا بند مقامات دونوں مقامات پر جمع ہونے کی صورت میں وبا پھیلتی ہے، کرونا کی ویکسین اب تک نہیں آئی بس ایک ہی حل احتیاط ہے، آئیں مل کر اس واحد حل پر عمل کرتے ہیں‘۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ’کرونا وبا دوسری لہر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو بہت نقصان ہوگا، ہمارے اسپتالوں کا نظام بھی بیٹھ سکتا ہے‘۔

جناح اسپتال کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر اور ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ’بے احتیاطی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے پہلے کی نسبت کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں‘۔

دونوں ڈاکٹرز نے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ خدارا! کرونا کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سیاسی جلسے اور جلوس ملتوی کردیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپ توشوق پوراکرلیں گے تباہی توغریبوں کی ہونی ہے جن کے پاس وسائل نہیں ،

ڈاکٹرزآف پاکستان نے اپوزیشن آف پاکستان سے کہا ہے کہ اپنی قوم پرترس کھائین خود بھی احتیاط برتیں اوردوسروں کوبھی احتیاط برتنے کا سبق دیں ، ڈاکٹرز آف پاکستان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہےکہ اپوزیشن والو ! حکومت سے دشمنی کروعوام سے نہ کرو،اس قوم پررحم کرو،کچھ توخوف خدا کرو

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 2843 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 42 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

Leave a reply