70 فیصد سے زائد سیٹیں جیت چکے،کل میئرکا اعلان کریں گے:عمران اسمٰعیل کا دعویٰ

0
39

کراچی :پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کی 70 فیصد نشستوں پر کامیابی کا دعوی کردیا۔ٹویٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کے دوران جان بوجھ کرغیر یقینی صورتحال پیدا کی گئی۔ جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم رہا۔

پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی میں واردات ڈالنے کا خدشہ ہے۔ دھمکی دی کہ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران پولیس نے سندھ حکومت کی بی ٹیم کاکردارادا کیا، سندھ حکومت ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرے۔ پی ٹی آئی کل میئر کا امیدوار نامزد کرے گی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

جبکہ بعض دیگر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ہونے والی پولنگ کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی پہلے نمبر پر ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ابتدائی نتائج میں ملا جلا رحجان دیکھے میں آ رہا ہے، کہیں جماعت اسلامی، کہیں پی ٹی آئی اور کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے، بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا صرف جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ پڑا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق کراچی کی 246 یونین کمیٹیز میں 5 یوسیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، حکمران جماعت پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، جنرل کونسلرز کی 8 نسستوں پر بھی جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی یہاں بھی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔

Leave a reply