ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر لگانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ شاد باغ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم عثمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی ایس پی غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے اور ایسے واقعات میں ملوث کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے ہوائی فائرنگ کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او شاد باغ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ملزم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج اپلوڈ کی تھی۔

Comments are closed.