جماعت اسلامی سے گزارش ہے کہ وہ حیا مارچ 7 یا 9 کو کر لیا کریں،رانا ثناء اللہ

اگر اس سے زیادہ عمران خان کے ساتھ شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال اٹھے گا، رانا ثناء اللہ
rana sanaullah

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کو برگرمارچ قرار دے دیا ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے لاہور میں دفعہ 144نافذ کیا ہے،

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا،عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں ایک طرف عمران خان بیمار ہیں ہل نہیں سکتے دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے،عمران خان کو پتہ ہے کہ تینوں کیسز میں دفاع پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں،صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تمام بہانے ختم ہوگئے،اب اگر اس سے زیادہ عمران خان کے ساتھ شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال اٹھے گا، جیسے کہا جاتا ہے کہ انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے،عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر منی لانڈرنگ کا جواب دے،اگر 13 تاریخ کو پیش نہیں ہوتا تو آئین و قانون کا تقاضا ہے مزید ریلیف نہ دیا جائے،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسی طرح چھپے رہے تو کہتے ہیں نا کب تک خیر منائے گی ،عدلیہ کے فیصلوں کا بے پناہ احترام ہے،13 کے بعد میرا نہیں خیال کہ کوئی اور ریلیف ہوگا،عمران خان آہستہ آہستہ انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،عمران خان ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ اس کیخلاف کرپشن کا کوئی معاملہ ہی نہیں جب سے عمران خان سیاست میں آئے ہیں، ہر وقت یہ فساد کی طرف بڑھا ہے،یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام نہ ہو، پوری دنیامیں یہ تاثر ہے کہ ملک کا تو برا حال ہے، یہ سب عمران خان کا کام ہے، سسٹم میں کوئی ایسے لوگ نہیں جنہوں اس کی گرفتاری سے روکا ہو، ہرچیز کے پیچھے ایک حکمت عملی ہوتی ہے، یہی سمجھیں ابھی ہمیں یہی مقصود ہے جب اسے پکڑنا مقصود ہوا پکڑا جائے گا، عمران خان کیسز کا سامنا کرے، جو عدالتیں فیصلہ کریں وہ ہمیں قبول ہے،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے بھی گزارش ہے کہ وہ حیا مارچ 7 یا 9 کو کر لیا کریں، درمیان میں برگر مارچ بھی شروع کر دیا گیا ہے،عمران خان کا تو مطمع نظر ہی یہی ہے کہ کہیں نہ کہیں انہیں اسپیس ملے، ایک ہی ایریا میں عورت مارچ اور حیا مارچ ہورہا ہے.خواتین اس ایکٹیویٹی کو اپنی اپنی سوچ نظریے کے تحت اجاگر کررہی ہیں اور اسی ایریا میں فتنہ خان نے برگر مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے ایسی صورتحال میں وہاں کوئی بھی نا خوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے،رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فرح گوگی 12 ارب روپے لےکر دبئی بھاگی ہوئی ہے، فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین تھی، نیب میں سارا ریکارڈ پڑا ہے کبھی اس نے بتایا کہ 450 کنال اراضی اس کے نام کیسے لگ گئی، کبھی اس نے قومی خزانے کو 50 ارب کے ٹیکےکا جواب دیا نئے چیئرمین نیب کو چاہیےکہ سست روی ختم کرکے معاملہ آگے بڑھائیں

زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

Comments are closed.