ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل افراد نے 3 نوجوانوں‌ کو قتل کر دیا جس پر سوشل میڈیا پر صارفین احتجاج کر رہے اور اس وقت #justiceforjibran ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے

کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کر رہے ہیں،

ایک صارف فرحان رضا کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں تین نوجوانوں کو ہجوم نے قتل کردیا۔ بھیانک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اگر اس ہجوم کو سزائیں ملنی چاہیے۔ مذہبی شدت پسندی کی کچھ عرصے سے ابھرنے والی نئی لہر اس بار پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔ آگ پھیلی تو اس بار اسے کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا۔

ایک اور صارف سجن بگٹی کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے انسانیت سوز حملے سے جانبحق ہونے والے پشتوں بھائیوں کے غم میں برابر شریک ہیں اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ان سفاک قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

https://twitter.com/SajanBa76638674/status/1266613236964757506

ایک اور صارف مصباح خان کا کہنا تھا کہ یہ وہ سحر نہیں جس کا ہمیں انتظار تھا.میرا دل بند ہو جائے گا. یہ سب کیا ہو رہا ہے مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا. خدارا انصاف کرو ورنہ ہم تاریخ کا حصہ بن جائیں گے اور لکھا جائے گا اک ایسی قوم بھی تھی جواپنے ملک میں ناانصافی کی وجہ سے تباہ وبرباد ہو گئی میرا کوئٹہ

ایک اورر صارف ذیشان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے معزز صحافیوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی انصاف کے لئے آواز اٹھائیں اور کوئٹہ میں ہونے والے شہید جبران کو انصاف دلانے کے لئے ساتھ دیں۔ ابھی تک قاتل آزادانہ گھوم رہا ہے اور حکومت خاموش ہے ۔اس معصوم انسان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

ایک اور صارف مفتی محمد قاسم کا کہنا تھا کہ ہم بلال احمد شہید کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گرد قاتلوں کو فورا گرفتار کئے جائیں تاکہ ان نوجوانوں کے خون کیساتھ انصاف ہوسکے،اللّٰہ تعالٰی شہید بلال نورزئی ودیگر شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں تین پختون جوانوں کو مار مار کر قتل کر دیا گیا

Comments are closed.