امریکا نے حزب اللہ کے متعلق ہر لبنانی حکومت پر عجیب شرط لگا دی

0
32

امریکا نے حزب اللہ کے متعلق ہر لبنانی حکومت پر عجیب شرط لگا دی

باغی ٹی وی : لبنان کا بحران اب طول پکڑتا نظر آتا ہے. اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے منگل کے روز العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی کوئی بھی حکومت حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے باز رکھنے کی پابند ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات امن فوج ‘ UNIFIL’ جنوبی لبنان میں اپنا مشن جاری رکھے گی۔

کرفٹ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم ڈونر ملک ہیں اور ہم ہمیشہ لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ لبنانی عوام ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کا سہارا لے گا۔ کرافٹ نے ایران پر زور دیا کہ وہ سابق لبنانی حکومت کا حصہ رہنے والی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو مسلح کرنا بند کرے۔

کرافٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے مسودے پر رائے شماری اگلے ہفتے ہی ہوگی۔ سلامتی کونسل کے ممالک کو دہشت گردی یا امن کی حمایت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

کرافٹ نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران پر اسلحہ کی پابندی کی تجدید کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ انہوں‌ نے ایران پر اسلحہ کی پابندی کے بارے میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی موقف پر ‘ جی سی سی’ کا شکریہ ادا کیا۔
ادھر فرانسیسی وزارت خارجہ نے حسان دیاب کی سربراہی میں لبنانی حکومت کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ جلد ہی لبنان میں نئی حکومت تشکیل دی جائے۔بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ان مشکل لمحات میں فرانس لبنان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پیرس ماضی میں‌ بھی لبنان کےساتھ رہا ہے اور آج بھی بیروت کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

لبنان نے ضروری اصلاحات نہ اپنائیں تو وہ تباہی کی طرف گامزن ہو گا، فرانس

Leave a reply