حمزہ عباسی کی اہلیہ ماڈل و اداکارہ نعمل خاور نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ، ہر طرف ان کی پہلے اور بعد کی لکس کے چرچے ہونے لگے. بہت سارے لوگوں نے کہا کہ نعمل سرجری سے پہلے زیادہ اچھی لگتی تھیں بعد میں تو وہ سارا لورین جیسی لگنے لگ گئی ہیں، پھر ایک خبر یہ بھی نکلی کہ نعمل خاور کی سرجری ان کی نند فضیلہ عباسی نے کی ہے، اس پر فضیلہ عباسی نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میںکہا گیا ہے
کہ ڈاکٹر فضیلہ اور ان کا کلینک کسی خاص سرجری/طریقہ کار سے متعلق حال ہی میں پیدا ہونے والے تنازع سے متعلق باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتا ہے، انہوں نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی۔یہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں. یوں حمزہ علی عباسی کی بہن نے ایک وضاحتی بیان جاری کروا کے کلئیر کر دیا ہے کہ نعمل خاور کی سرجری سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے. ”یوں وہ تمام قیاس آرائیاں پھیکی پڑ گئی ہیں جن کے مطابق نعمل کی سرجری ان کی نند فضیلہ عباسی نے کی ہے.”