حضرت محمدنے فرمایا رحم دلی ایمان کی علامت ہے: برطانوی ہائی کمشنرنےنبی اکرمﷺ کا فرمان پیش کردیا

اسلام آباد:حضرت محمدﷺ نے فرمایا رحم دلی ایمان کی علامت ہے: برطانوی ہائی کمشنرنےنبی اکرمﷺ کا فرمان پیش کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹرن نے مسلمانوں کوعید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی۔اورنبی اکرم ﷺ کا ایک فرمان مبارک بھی شیئرکرکے سب کوحیران کردیا

ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹ کے ذریعے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی اور عید میلاد النبیﷺ کا کارڈ بھی شیئر کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان، برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ مبارک۔برطاوی ہائی کمشنرکے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پربہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے

 

ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ اس موقع پر نبی حضرت محمد ﷺ کے الفاظ یاد آرہے ہیں، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ رحم دلی ایمان کی علامت ہے، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا کہ جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.