چورکودیکھتےہی گولی مارنےکااعلان:نمازجنازہ پرپابندی عائد کردی گئی

0
38

پشاور:چورکودیکھتے ہی گولی مارنے کا اعلان :نمازجنازہ پرپابندی عائد کردی گئی،اطلاعات کےمطابق خیبرپختونخوا کےایک جرگےنے چورکےلیے سخت ترین سزا کا اعلان کردیا ہے،جرگے نےفیصلہ کیا ہےکہ چورکو دیکھتے ہی گولی ماردی جائے،جبکہ چور کی نماز جنازہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

پشاورسےذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا کےضلع خیبر میں قبائلی جرگےنے چوروں کی نمازجنازہ پر پابندی عائد کردی ہے۔جرگےمیں فیصلہ کیا گیا ہےکہ قتل ہونے والےچوروں کاانتقام بھی نہیں لیاجائےگا۔

ذراضلع خیبرکےقبائلی جرگےمیں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ چورکودیکھتے ہی گولی ماری جائے گی جبکہ اس کےخاندان والےاس قتل کابدلہ نہیں لیں گے۔چورکی نمازہ جنازہ پر مکمل پابندی ہوگی اور کوئی بھی چور کی نمازہ جنازہ میں شرکت نہیں کرے گا۔

تحصیل باڑہ سےذرائع کےمطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے چوروں نےلوگوں کا جیناحرام کردیا ہے۔اس سسلے میں مقامی عمائدین نے متعدد مرتبہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی توجہ بھی دلائی مگروارداتیں کم ہونےکےبجائے تیزی سےبڑھ رہی ہیں۔

گزشتہ رات کی چوری ڈکیتی سےتنگ آکرمقامی قبیلہ سپاہ نےاتوارکواسپین قبرکےمقام پر گرینڈ جرگہ منعقد کیا جس میں قبیلہ سپاہ کےتینوں ذیلی شاخوں کےمشران نےشرکت کی۔اس موقع پرجرگےنےقبیلےکےچیدہ افراد پرمشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہےجوان فیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنائےگی اوراس سلسلے میں پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگراسٹیک ہولڈرزکےساتھ بات چیت کرے گی۔

Leave a reply