پھولوں کے طبی فوائد

0
38

ایروما تھراپی میں کام آنے والے روغنیات خوشبوئیں عطریات اور عرقیات مختلف قسم کے پھولوں پھلوں پتوں اور پیڑوں کی چھالوں وغیرہ سے حاصل کے جاتے ہیں مختلف پھولوں کی خوشبو سے بہت زیادہ طبی فائدے بھی ہوتے ہیں

چنبیلی کے طبی فوائد:
اس کی خوشبو بے خوابی دور کرتی ہے اور سرسام کے مریض پر اچھے اثرات چھوڑتی ہے

گلاب کے فوائد:
گلاب کی خوشبو مقرح دل و دماغ ہے اس کی خوشبو نے خوابی کے عارضے کو دور کرتی ہے

رات کی رانی کے فوائد:
اس کی خوشبو خواب آور ہے سردرد دور کرتی ہے اعصابی تناؤ اور ذہنے تھکاوٹ کو بھی دور کرتی ہے

موتیا کے فوائد:
اس کی خوشبو نیند آور ہے بے خوانی ذہنی تھکاوٹ و پریشانی کو دور کرتی ہے اور خون کی حدت کو کم کرتی ہے

کیوڑہ کے فوائد:
کیوڑے کی خوشبو خواب آور اور سکون بخش ہے

دھریک کے پھول کے فوائد:
اس کے پھول کی خوشبو وبائی امراض اور دیگر امراض پھیلنے سے روکتی ہے اور اس کی خوشبو جسم سے فاسد مادوں کو خارج کری یے اور بند ناک کو کھولتی ہے

نرگس کے پھولوں کے فوائد:
اس کے پھولوں کی خوشبو خواب آور ہے سر درد اور زکام میں خواب آور ہے

گیندے کے پھول کے فوائد:
گیندے کے پھولوں کی خوشبو دمہ اور یرقان میں مفید ہے

بنفشہ کے پھول کے فوائد:
اس کے پھولوں کی خوشبو آنکھوں کی جلن اور سوزش دور کرتی ہے کھانسی اور بخار میں افقہ کرتی ہے

Leave a reply