آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد

0
59

آلو بخارا ایک مشہور عام درخت کا پھل ہے کشمیر میں پایا جاتا ہے یہ سرخ سیاہی مائل اور زرد رنگ کا بھی ہوتا ہے اس کی دو اقسام ہیں پہاڑی اور بستانی اسکا مزاج درجہ اول میں اول میں سرد اور دوم میں تر ہے

آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے صفراوی اور خونی بخار میں بے حد مفید ہے گرمی کے اثر کو دور کرتا ہے پیاس کا بجھاتا ہے سرسام اور درد سر دور کرتا ہے

آلو بخارے کو پانی میں بھگو کر مل کر پینے سے گرمی کی کھانسی دور ہوتی ہے اسکے درخت کے پتوں کا پانی پینے سے پیٹ کے ہر قسم کی کیڑے مر جاتے ہیں اسکا پانی حیض اور پیشاب کا ادراک ہے

میٹھا آلو بخارا کھانے سے معدہ ڈھیلا ہو جاتا ہے کیونکہ وہ معدے کے ساتھ صفرا مائی اور سردی پیدا کرتا ہے اسی لئے اسے سکنجبین کے ساتھ استعمال کرنا مفید ہے کھانا کھانے سے پہلے آلو بخارا کھانا مفید ہے کیونکہ معدے کی حرارت اسے ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے

Leave a reply