املی کے حیران کن طبی فوائد

0
34

املی ایک سدا بہار درخت ہے اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں یہ درخت کبھی پتوں سے خالی نہیں ہوتا اس کے بیجوں سے تیل نکلتا ہے اس کا مزاج خشک درجہ اول اور سرد درجہ دوم ہے اس میں وٹامن اے بی اور سی شامل ہوتے ہیں اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے

یہ معدہ اور دل کو قوت دیتی ہے وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے املی کت پتوں سے زخم دھونے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں بھوک کی کمی اور قوت ہاضمہ کو بڑھانے کے لئے املی کی چٹنی کا استعمال نہایت مفید ہے املی کا گودا بحری جہاز پر ساتھ رکھنا نہایت مفید ہے کیونکہ قے روکنے کے لئے انتہائی مفید ہے حکماء کے مطابق املی کا گودا پتے جڑیں چھلکا اور رس دوائیوں کے لئے بہترین ہے پکی ہوئی املی ہاضم ہوتی ہے مثانے کی بیماریوں کو دور کرتی ہے اور پھنسیوں کے لئے بہترین ہے خشک املی پیاس کی شدت کو روکتی ہے یہ جگر ہاضمے اور انتڑیوں کے لئے نہایت مفید ہے املی کا جوشاندہ دودھ اور پانی میں ملا کر پینے سے بخار اور قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے خون کا فشار دور کرتی ہے اسی جوشاندے سے یرقان کا علاج بھی ممکن ہے اس کا ایک حد تک استعمال صحت کے لئے نقصان دہ نہیں

Leave a reply