وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صحت کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا
اجلاس کو صحت کارڈ کےتحت مریضوں کے علاج معالجے اور صحت کارڈ کے غلط استعمال کی روک تھام سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 8 اپریل تک مجموعی طور پر 52542 مریضوں کا علاج کیا گیا،ان مریضوں کے علاج پر کل 1314 ملین روپے لاگت آئی ہے، صحت کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،شہریوں کی سہولت کے لیے صحت کارڈ بارے موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی گئی ہے ،صحت کارڈ سے متعلق عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری منعقد کی جاتی ہے، صحت کارڈ کے تحت علاج کروانے والے شہریوں کا فیڈ بیک لینے کے لیے رینڈم کالز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، نادرا کے ذریعے ہونے والی فیڈ بیک کالز کے مطابق شہریوں کے اطمینان کی شرح 98.5 فیصد ہے،
وزیر اعلیٰ نے صحت کارڈ پلس پروگرام کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت کارڈ عوامی فلاح کا ایک زبردست پروگرام ہے، اس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے ،اسے مزید بہتر اور عوامی توقعات کے مطابق بنایا جائے،صحت کارڈ کے غلط استعمال کے سدباب کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے، شہریوں کی شکایات سننے کے لیے ریجن وائز کھلی کچہری منعقد کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شکایات سنی جا سکیں،
پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر اعلیٰ نے حکام کو 4 ماہ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مراکز صحت میں الٹراساؤنڈ، آپریشن تھیٹراورگائنی کیلئے اقدامات کیے جائیں، مراکز صحت میں ڈاکٹر، نرسوں اورطبی عملےکی دستیابی یقینی بنائی جائے، تمام ڈی ایچ کیو اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے صحت کارڈ پینل میں شامل کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں میں فیئر پرائس فارمیسی جلد قائم کی جائیں، اسپتالوں کو درکار عملے اور طبی آلات کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے، ایک مہینے میں نئی ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے، اسپتالوں میں تیمارداروں کے بیٹھنے اور سونے کیلئے الگ سے جگہیں مختص کی جائیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹربائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے، حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈکلیئر کرنے، اسپتالوں کی بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے اور اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سٹی کا مقصد علاج کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہے، 65 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائےگا، اس کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا جہاں فری چیک اپ میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی شامل ہوں گے۔
اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی
شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے