الطاف حسین سے بدتمیزی برداشت نہیں‌ ، اعلیٰ‌سطحی اجلاس طلب

0
29

اسلام آباد:طلباء‌ تنظیمیں‌جب بھی ملک میں‌ہلاگلا کرتی ہیں یا اساتذہ سے بدتمیزی کرتی ہیں‌تو پھر لوگ سابق وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقارعلی بھٹو کو فورآ یاد کرتے ہیں‌اور اس قسم کے سارے معاملات کا ذمہ دار انہیں قرار دیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد میں‌ وائس چانسلر کے ساتھ پیش آیا،جس کے بعد یہ معاملہ شدت اختیارکرگیا

پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اردو یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین سے بد تمیزی کے معاملے کی گونج ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں بھی سنی گئی، ایچ ای سی نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔یہ اجلاس 21 اکتوبر کو سہ پہر ڈھائی بجے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ہوگا، اجلاس میں جامعات کے سربراہان کی سیکیورٹی کا معاملہ زیر غور آئے گا، اس بات پر مشاورت ہوگی کہ جامعات کے سربراہان کی سیکیورٹی کیسے بڑھائی جائے۔

ڈیزل کے بغیر حکومت ، عمران خان نے حقیقت بیان کردی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں جامعہ اردو کے وائس چانسلر پر ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کیا تھا اور ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، ایچ ای سی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس بلا لیا۔اجلاس میں طلبہ کو شرپسند عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی غور کیا جائے گا، جب کہ جامعات میں فنڈنگ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

Leave a reply