ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

0
49

ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی ڈیفنس چیف بپن راوت کی آخری رسومات آج نئی دہلی میں ادا کی جائیں گی،

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک بپن راوت، اہلیہ اورایک بریگیڈیئر کی ہی شناخت ہوسکی،ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک دیگر 10 لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی،نئی دہلی میں آج بپن راوت کی آخری رسومات کی ادائیگی میں سول و عسکری حکام شریک ہوں گے ،ہیلی میں چودہ افراد سوار تھے جن میں سے 13 کی موت ہوئی اور ایک شخص زندہ بچا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے،انکو مزید اچھے علاج کے لئے بنگلورو کے ہسپتال منتقل کرنے بارے غور کیاجا رہا ہے، ابھی تک ورون سنگھ ویلنگٹن کے فوجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں، انکا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے ابھی تک انکی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا،ورون سنگھ شادی شدہ اور انکے دوبچے ہیں، حال میں ہی ونگ کمانڈر کے عہدے سے گروپ کیپٹن کے عہدے پر انہیں ترقی دی گئی تھی

دوسری جانب تامل ناڈو میں ہیلی حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد فوجی افسر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کاایک خط سامنے آیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، انہوں نے یہ خط طلبا کے لئے لکھا تھا،حادثے میں بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ نے 18 ستمبر 2021 کو آرمی پبلک سکول چندی مندر کے پرنسپل کو خط لکھا تھایہ وہ ادارہ ہے جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی تھی ، اس خط میں انہوں نے طلبا کو بھی نصیحت کی ہے، ورون سنگھ نے خط میں لکھا کہ پڑھائی میں معمولی ہونا ٹھیک ہے ہر کوئی سکول میں سبقت نہیں لے سکتا اور نہ ہی ہر کوئی 90 فیصد نمبر حاصل کرسکتا ہے اگر آپ کو یہ کامیابیاں ملیں تو یہ اچھی بات ہے اور اس کی تعریف بھی ہونی چاہیے لیکن اگر ایسا نہ ہو تب بھی یہ مت سوچیں کہ آپ معمولی ہیں کیونکہ سکول میں معمولی ہونا زندگی میں آنے والی چیزوں کا سامنا کرنے کا پیمانہ نہیں ہے اپنا شوق تلاش کریں یہ آرٹ، موسیقی، گرافک ڈیزائن، ادب ہو سکتا ہے بس آپ جو بھی کام کرتے ہیں اس کے لیے پوری طرح وقف ہو جائیں اپنا بہترین دیں آپ کو یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں اس میں زیادہ محنت کر کے بہتر کر سکتا تھا

گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا خط میں مزید کہنا تھا کہ جب وہ نوجوان کیڈٹ تھے تو ان کا اعتماد بھی کم تھا۔ جب مجھے ایک نوجوان فلائٹ لیفٹیننٹ کے طور پر فائٹر اسکواڈرن میں کمیشن دیا گیا تو میں نے محسوس کیا کہ اگر میں اپنا دماغ اور دل لگاؤں تو میں بہت اچھا کر سکتا ہوں اسی دن میں نے بہترین بننے کے لیے کام کرنا شروع کیا جبکہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں کیڈٹ کی حیثیت سے میں نے پڑھائی یا کھیلوں میں کوئی مہارت حاصل نہیں کی۔ لیکن بعد میں طیاروں کے لیے میرا جنون بڑھتا گیا اور میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا پھر بھی، مجھے اپنی حقیقی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں تھا

دوسری جانب چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی حادثے میں موت کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، یہ مطالبہ شیوینا نے کیا ہے، شیو سینا کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمٹ سنجے راوت کا کہنا تھا کہ بپن راوت کی ہیلی حادثے میں موت شک میں مبتلا کرتی ہے، بپن راوت کے پاس ملک میں ہتھیاروں کو جدید بنانے کی ذمہ داری تھی۔ لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات ہیں تحقیقات حکومت کرے گی ،ضروری ہے کہ مودی استعفیٰ دے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، بہن راوت کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہیں، جنرل بپن راوت پہلے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے، حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت تمام لیڈروں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے ،بھارتی فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے

دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں ہے، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت اپنی بیوی اور افسران کے ہمراہ محفوظ ترین ہیلی میں سوار تھے جس کے دو انجن ہیں، ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرے انجن کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کروائی جا سکتی ہے ، وی وی آئی پی شخصیات کے لئے اس ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوتا ہے،

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے جنہیں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت ہندوستانی فوج کے فور اسٹار جنرل تھے وہ بھارت کے علاقے اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، انڈین ملٹری اکیڈمی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی، انکے والد بھی فوجی تھے، بھارتی حکومت نے فوج کے حوالہ سے قوانین میں ترمیم کر کے بپن روات کو عہدہ دیا تھا ،اس ضمن میں عمر کی حد بڑھا کر 62 سے 65 برس کی گئی تھی اور آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا ،بپن راوت کے والد بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے راوت نے 1978 میں فوج کی 11ویں گورکھا رائفلز کی 5ویں بٹالین میں کمیشن کے ساتھ اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا تھا جنرل راوت مسلسل کامیابی کی سیڑھی چڑھتے رہے اور مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے، انہیں یکم ستمبر 2016 کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا

انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

Leave a reply