ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی آخری رسومات ادا
ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی آخری رسومات آج ادا کر دی گئی ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ورون سنگھ کی آخری رسومات بیرا گڑھ کے وشرام گھاٹ میں ادا کی گئی ، فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں، ورون سنگھ کی لاش کو فوجی گاڑی میں شمشان گھاٹ تک پہنچایا گیا قبل ازیں ورون سنگھ کی لاش بنگلور خصوصی طیارے میں لائی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، بھارتی فوج اور انتظامیہ کے افسران اور عام شہریوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا مجسمہ قائم کرنے اور ادارے کا نام ان کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ان کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کا اعزازی فنڈ اور خاندان کے فرد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی کہا ہے
واضح رہے کہ دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثہ میں زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے تھے 8دسمبر کو بپن راوت سمیت 13 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے تھے،جبکہ ورون سنگھ زندہ بچ گئے تھے، انکا بھارت کے فوجی ہسپتال میں علاج ہو رہا تھا، دو روز قبل انکی موت ہو گئی، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا تعلق ریاست اترپردیش کے دیوریا ضلع کی رودر پور تحصیل سے ہے ان کے والد کرشنا پرتاپ انڈین فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے ہیں ان کے چھوٹے بھائی بحریہ میں لیفٹننٹ کمانڈر ہیں۔ جبکہ ان کے ایک چچا اکھلیش پرتاپ سنگھ کانگریس کے سابق ایم ایل اے ہیں
ہیلی کاپٹر حادثہ میں اب ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے، ہیلی پر 14 افراد سوا تھے، بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی اہلیہ سمیت ہیلی حادثے میں موت ہوئی ،حادثے کے تین روز بعد بپن راوت آخری رسومات ادا کی گئیں،جنرل راوت کا آخری سفر دو بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوا اور ان کی لاش بھارتی فوج کی ایک بڑی گاڑی میں رکھی گئی تھی جسے پوری طرح پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اس کے پیچھے گاڑیوں کا بڑا قافلہ چل رہا تھا آخری سفر کے لیے آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے دو دو لیفٹننٹ جنرل سطح کے افسر قومی پرچم لے کر چل رہے تھے آخری سفر کے دوران سڑک کے دونوں طرف جنرل راوت اور محترمہ راوت کے پوسٹر لگے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا جنرل راوت اور محترمہ راوت امر رہیں۔ سڑک پر بڑی تعداد میں لوگ ہاتھوں میں جنرل راوت کے پوسٹر لیے ہوئے تھے آخری رسومات کے دوران مسلح افواج کے کل ملا کر 800 افسر اور جوان موجود تھے
قبل ازیں بھارت کی ایک عدالت نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیے جانے والے یوٹیوبر کی رہائی اور مقدمہ ختم کرنے کا حکم جاری کردیا مدراس ہائی کورٹ نے مدورائی پولیس کی جانب سے یوٹیوبر کی گرفتاری اور درج مقدمے کو مضحکہ خیز قرار دیا یوٹیوبر مری دھاس نے ر بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصویر شیئر کی تھی جس پر پولیس نے 9 دسمبر کو ضلع نل گیریس سے ملک دشمنی کے الزام میں گرفتار کر کے غداری اور سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا
انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے
بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد
بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟
وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد
ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز
ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف
ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل
جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا
ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت
ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ کی بھی ہوئی موت