سلام ہوآپ پر، آپ انسانیت کے وفادار ہیں ،پی آئی اے کی جانب سے ملک کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف کو خراج تحسین

0
32

اسلام آباد :سلام ہوآپ پر، آپ انسانیت کے وفادار ہیں ،پی آئی اے کی جانب سے ملک کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ملک کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ،

ذرائع کےمطابق پی آئی اے حکام نے عید کے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ یقیناآٔپ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرانسانیت کو بچانے کی فکر میں ہیں ،

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل کی ان خدمات کو عزت دیتے ہوئے سی ای او پی آئی اے نے عیدی کا تحفہ دیتے ہوئے عید سے پہلے اور عید کے دوران پروازوں پر خصوصی 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے

ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران ان کی لازوال خدمات پرہمیں‌ناز ہیں‌،اس وقت انسانیت ایک بے مثال بحران سے گزر رہی ہے اور اس صورتحال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف صف اول میں جنگ لڑ رہے ہیں

ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ رعایت کا مقصد پی آئی اے کی جانب سے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف کی خدمات اور انسانیت کی خاطر قربانیوں کا اعتراف ہے،رعائتی ٹکٹ پی آئی اے کے دفاتر سے پی ایم ڈی سی کا جاری کردہ کارڈ دکھانے پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Leave a reply