مولاناعادل کےقاتلوں کی گرفتاری میں مددکریں:50لاکھ روپےانعام پائیں‌

کراچی: مولاناعادل کےقاتلوں کی گرفتاری میں مدد کریں:50 لاکھ روپےانعام پائیں‌ ،اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر انعام رکھ دیا گیا۔

چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کسی بھی قریبی تھانے میں دی جاسکتی ہے، اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق سی ڈی ڈی نے مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کی تھی

کراچی سے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد انعامی رقم کا اعلان کیا۔حکومت کی طرف سے جاری اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی اطلاع کسی بھی قریبی تھانے میں دی جا سکتی ہے، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔

خیال رہے دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس مولانا عادل کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی، 10 اکتوبر کو مولانا ڈاکٹر عادل اور ان کے ڈرائیور کو شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

بعد ازاں متاز عالم دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ڈرائیور کے قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

Comments are closed.