عمران خان کا راستہ روکنے میں مدد کریں:ورنہ ہماری دونوں کی خیرنہیں:نوازشریف زرداری کے پاوں‌ پڑگئے

لاہور:عمران خان کا راستہ روکنے میں مدد کریں:ورنہ ہماری دونوں کی خیرنہیں:نوازشریف زرداری کے پاوں‌ پڑگئے،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے بہت قریبی جانے جانے والےبڑے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں رابطہ ہوا ہے ، حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں سمجھتے ہیں کہ اس وقت جو صورتحال ہے وہ اپوزیشن کے لیے بہترین ہیں،دونوں سمجھتے ہیں کہ ترین فیکٹر بہت بڑا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے آصف علی زرداری کی منتیں کی ہیں اور کہا ہے کہ اگرعمران خان کا راستہ نہ روکا گیاتوپھرہماری دونوں کی خیر نہیں ، اس وقت کے آنے سے پہلے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظورنہیں ہونا چاہیے خواہ اس کے لیے بھاری قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے ،

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس موقع پرآصف علی زرداری نے جواب دیا کہ میاں‌ صاحب چھوٹے میاں صاحب بجٹ منظورکروائیں گے اورعمران خان کا بھرپورساتھ بھی دیں‌گے توہم کیا کرسکتے ہیں‌

Comments are closed.