وطن عزیز کے صحافی بے یارومددگارکیوں؟

لمحہ فکریہ
اتفاق میں برکت ہے

ملک پاکستان میں صحافی بے یارومدگار کیوں

ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں

ہاتھوں میں ہاتھ دو

خیبر سے کراچی تک سیسہ پلائی دیوار بن جاؤ

صحافیوں کو جان بوجھ کر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دیوار سے کیوں لگایا جا رہا ہے

صحافی اس ریاست کا سچا سپاہی ہے ،صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہے

مگر بدلے میں اسے کیا ملتا ہے سب جانتے ہیں

بہت کثیر تعداد میں صحافیوں کی شہادتیں جن کا صدمہ ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے

آج صحافی آج اتنا غیر محفوظ کیوں ہے ۔۔۔۔۔؟؟؟

صحافیوں کو اچھی مراعات صحت کارڈ اچھے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرانا پلاٹ مکان دینا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے ،کیونکہ صحافی بھی محب وطن شہری ہے

حکومتی ادارے صحافیوں کا امتحان لینے کے چکر میں رہتے ہیں تو ہم سب جانتے ہیں کہ پردے کے پیچھے ہے کیا یا پھرپس آئینہ کس کا عکس ہے

ابھی کل کی بات ہے سکھر میں اجے لوانی کو صحافتی زمہ داریوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑا

لاہور میں اینکر پرسن 92 نیوز رانا محمد عظیم کو قتل دھمکیاں دی گئیں کل کی بات ہے صحافی سراپا احتجاج ہیں

( پی ایف یو جے ) ( سی یو جے ) ( پی یو جے )( قلم مزدور اتحاد )

راولپنڈی میں مبشر لقمان, مسعود چوہدری , نادر بلوچ نوید ستی , عون شیرازی جیسے صحافیوں پر بھی سچ لکھنے کی پاداش میں مختلف کیسز بن چکے ہیں

معاشرے میں چھپے چہروں پر جرم بے نقاب کرنے پر صحافیوں نے گولیاں کھائیں جانیں لوٹائیں اور بے یارومدگار آج بھی ہیں

صحافی جھوٹی ایف آئی آرز کا شکار ہوئے ،ظالم مدعی بن گیا بھتہ خور سرکاری اہلکارز سہولت کار بن گئے

صحافت کے ساتھ سوتیلہ پن ناروا سلوک آخر کب تک ۔۔۔۔۔؟؟؟

میڈیا ہاؤسز خاموش تماشائی کیوں ۔۔۔۔۔۔؟؟؟

وقت کی پکار
میڈیا رپورٹرز کو متحد ہونا ہو گا

ملک بھر میں صحافیوں کی شہادتوں اور انتقامی کاروائیوں پر تشویش ہے،صحافیوں کو تحفظ دینا ،حکومت وقت کی ذمہ داری ہے

نوٹ :

ملک بھر میں غیر قانونی کاموں کو کس کی سرپرستی شامل ہے

جو ایس ایچ او اپنے علاقے کا بے تاج بادشاہ ہے کیا وہ جرم ختم نہیں کر سکتا تو قصور وار کون بھتہ خور کون ڈیہاری دار کون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا قبضہ مافیا منشیات فروش جعلی ادویات بنانے والے صحافیوں کی پیداوار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

خدارا غور تو کیجئے

سچ بول دو پورا تول دو اب نہیں تو کب بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

انسانیت بچاؤ انصاف یقینی بناؤ

معاشرہ نہیں سوچ بدلو,

بدلو گے سوچ تو بدلے گا انسان

کل نہیں آج کا پاکستان

روشن مستقبل کا ضامن خوشحال پاکستان

کیپٹل یونین آف جرنلسٹس پاکستان

Comments are closed.