عمران خان نے 11 ماہ میں ملک کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،یہ ماننا پڑے گا کہ عمران ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں، مبصرین

0
57

لاہور(خصوصی رپورٹ باغی ٹی وی )وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف مخالفین باقاعدہ ایک منصوبہ بندی سے مہم جوئی کررہے ہیں اور اسے ایک ناکام حکومت قرار دے رہے ہیں لیکن غیر جانبدار مبصرین اور معاشی ماہرین نے ملک میں مہنگائی اور معاشی حالات کی سنگینی کے باوجود عمران خان کی حکومت کے اچھے پہلووں کی نشاند ہی کی ہے اور کہا ہےکہ عمران خان کی حکومت میں بہت اچھے کام بھی ہوئے ہیں‌جو پچھلی حکومتیں برسوں سے نہیں کرسکیں

غیر جانبدار معاشی ماہرین اور مبصرین کے مطابق عمران خان کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ بھی کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 30 فیصد کم ہوگیا ہے. دوسری اہم کامیابی یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت نے اب تک 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کردیا ہے. یاد رہے کہ یہ 10 ارب ڈالر اصل زر نہیں بلکہ سود ہے جو موجودہ حکومت نے ادا کیا ہے

معاشی ماہرین کے مطابق تجارتی خسارہ 14 فیصد کم ہوا ہے.جس سے بیلنس آف پے مینٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والا خطرہ ٹل گیا .سب سے اہم تبدیلی جو اس وزیر اعظم کی حکومت نے کی وہ وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات 30 فیصد کم کردئیے ہیں.اس حکومت کی کامیابیوں سے متعلق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسوں سے خسارے میں جانے والی پاکستان کی پوسٹل سروس اب نقصان نہیں بلکہ نفع میں جارہی ہے. نشینل ہائی وے نے اپنا سفر کامیابی کی طرف شروع کیا اور نقصان کی بجائے فائدے کی طرف جانے لگا .پہلے ہی سال میں این ایچ اے نے 43 ارب بچائے

پی آئی اے جو پچھلی حکومتوں کے دور میں نقصان ہی معیشت کو دیتا رہا اور یہ نقصان سبسڈی کی صورت میں پورا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی رہی .وہی پی آئی اے عمران خان کے دور میں نفع دینے لگی ہے.ایسے ہی پاکستان ٹیلی وژں کا حال ہے جو اب نقصان نہیں بلکہ نفع دے رہا ہے.

عمران خان کی حکومت نے معیشت کو تباہ کرنےوالے عناصر اور ذرائع کے خلاف جہاد کیا اور دیمک کی طرح چاٹنے والا کھیل منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاون کیا جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے.ان عناصر کے خلاف کارروائی کےلیے احتساب کے عمل کا تحفظ اور اس کی مدد کی جارہی ہے.تقریبا 1 لاکھ ایکڑ رقبہ بڑے بڑے قابضین سے واگزار کروا کر واپس ریاست کو سپرد کیا اور یوں اربوں روپے کی سرکاری زمینیں واپس لیں.گیس اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کرکے اربوں روپے بچانے شروع کردیئے جو چوری کی صورت میں ضائع ہوجاتے تھے.

عمران خان نے پاکستان کے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے اور کسانوں کوفصل پر مکمل اور بروقت ادائگیوں کو یقینی بنایا.

وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے فاٹا کو کے پی میں‌ضم کرکے ان کو وہی سہولیات دی گئیں جو کے پی کے دوسروں شہریوں کے لیے ہیں اور اس علاقے کی ترقی کےلیے 1 کھرب 62 ارب کے پیکجز کا اعلان کیا .پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی کرکے فاٹا اور بلوچستان کے شہریوں کے لیے اربوں روپے دئیے.

اس حکومت کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ پہلی مرتبہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور بھارت کے جارحانہ عزائم کا سختی سے جواب دیا.جس طرح 27 فروری کو قوم نے دیکھا،

پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر کیا اور دنیا بھر میں تعلقات کو از سر نو ترتیب دیا .پاکستان نے سعودی عرب،چین،عرب امارات ،قطر اور ملائشیا کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم کیے اور نئ تجارتی کامیابیاں حاصل کیں،افغانستان میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا

غیر جانبدار مبصرین کے مطابق یہ کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے کہ اس نے دیار غیر میں غیر ملکی جیلوں کی سلاخوں میں‌بند پاکستانیوں کو رہائی دلا کر ان کے وطن پاکستان لائے اور خاندان اور قبیلے کے غموں کو خوشیوں میں بدل دیا

غریب عوام کے لیے احسان پروگرام شروع کیا اور غربت ختم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیےاور مقصد کے لیے 1 کھرب 80 ارب روپے مختص کیے

دور دراز سے محنت مزدوری کے لیے آنےوالوں کے لیےشہروں میں قیام گاہیں بنائیں اور وہاں ان کو رہنےسہنےاور دیگر سہولیات فراہم کیں ،وہاں ان کو کھانا اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں

پاکستان کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیا فراہم کرنے کا پہلی مرتبہ سلسلہ شروع ہوا اور پہل مرتبہ کے پی،سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں‌8 کروڑ غریب شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے گئے.جس میں ایک خاندان کے لیے 7 لاکھ 20 ہزار کی رقم حکومت ادا کرے گی .ملک کے نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے 1 کھرب مختص کیے گئے

ملک میں‌تجاری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پہلی مربتہ عمران خان کی حکومت نے تجارتی بیڑوں کی تعداد 9 سے 12 کردئیے اور یہ تعداد 50 تک بڑھانے کا پروگرام ہے.

مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پہلے کسی حکومت کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ وہ حج اور عمرے کے لیے جانےوالوں کا خیال رکھے .اعزاز بھی عمران خان کی حکومت کو حاصل ہے کہ پہلی بار روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت پاکستانی زائرین کی سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے اور اب پاکستانیوں کی امیگریشن سعودی عرب میں نہیں پاکستان میں‌ہوا کرے گی اور زائرین کو ہر مشکل اور پریشانی سے بچانے کے لیےاقدامات کیے گئے

عمران خان نے بے گھر پاکستانیوں کو اپنا گھر دینے کے لیے 50 لاکھ گھر بنا کر آسان اقساط میں غریب عوام کو دینے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل درآمد بھی شروع ہے.ملک میں‌سیاحت کے فروغ کے لیے اقدات کرنا بھی عمران خان کی حکومت کے حصے میں‌آئے.ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بڑے عرصے کےبعد نئے ڈیم کی بنیاد رکھی اور اس سلسلے میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے.ملک کو فضائی آلودگی سے بچانےکے لیے اقدامات بھی عمران خان کی حکومت کے حصے میں آتے ہیں.صاف پاکستان مہم چلائی .مبصرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے بدلتے ہوئے موسموں کی زد میں پاکستان بھی آگیا ہے اور بدلتے ہوئے موسموں کے نقصانات سے بچنے کے لیےملک بھر میں اربوں درخت لگاکر پاکستان کو بہتر موسم حالات دینے میں سر دھڑ کی بازی بھی عمران خان نے لگائی ہے.

یاد رہے کہ اس وقت عمران خان کےمخالفین موجودہ حکومت پر الزامات لگاتے ہیں کہ اس حکومت نے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا .عمران خان پر الزمات وہ لگارہے ہیں جن پر کرپشن کے کیسز اور وہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے عمران خان کو اس وقت ٹارگٹ کیے ہوئے ہیں لیکن ملک کے غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ تمام تر کمیوں اور کوتاہیوں کے باوجود عمران خان اس ملک کے 30 سال پرانے گند کو صاف کررہے ہیں اور ملک کو صیحح سمت میں لے کر چل رہے ہیں. مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات پر تو کسی کی دو رائے نہیں کہ عمران خان اس ملک کو روشن دیکھنا چاہتا ہے.

30. Nationwide cleanliness drive
31. Climate Change mitigation – Plantation of Ten Billion Trees in entire country
PM Imran khan committed to deliver!!

Leave a reply