ہفتہ اور اتوار کو الیکشن کمیشن نے دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا
نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سینٹر کا عملہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی چھٹی نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ ترجمان نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ دفتری اوقات میں سینٹر سے نقشہ جات بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں تاہم یاد رہ کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے سندھ میں عام انتخابات کیلئے عملے کی فہرست مانگ لی تھی اور کہا تھا کہ صوبے کے 19 ہزار 236 پولنگ اسٹیشنز کے لیے 2 لاکھ 38317 سرکاری ملازمین کی خدمات درکار ہوں گی۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے
جبکہ سندھ سیکریٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا حکومت سندھ کے ساتھ اجلاس ہوا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کرانے کیلئے عملے کی فہرست مانگی گئی تھی اور الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہے، صوبے میں قومی اسمبلی کی61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جس کے لئے 19 ہزار 236 پولنگ اسیشنز بنائے جائیں گے علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ سندھ بھر میں 4430 انتہائی حساس اور 8080 حساس پولنگ اسٹیشن ہوں گے، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کیلئے 2 لاکھ 5388 اہلکار درکار ہوں گے، جب کہ پولنگ اسٹیشن کے لیے 2 لاکھ 38317 سرکاری ملازمین کی خدمات درکار ہوں گی۔