لاہورکے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

0
30

لاہور: لاہورکے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے بعد لاہور میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور میں شہر بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں آئندہ چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے، اسی باعث ضلعی انتظامیہ بروقت الرٹ ہو گئی ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

کمشنر لاہور نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام محکمے 48 گھنٹے کیلئے ہائی الرٹ پر رہیں اور پورا عملہ فعال رکھیں۔ اے سیز اپنے علاقوں کا فوری دورہ کریں، نکاسی آب کی خود نگرانی کریں گے۔

کمشنر لاہور کے مطابق 2 روز کے دوران شہر میں شدید بارش کی پیشینگوئی ہے، اس لیے ایمرجنسی مراکز چوکس رہیں۔ واسا افسران اپنے ایریاز میں خود موجود ہونے چاہئیں، ڈی واٹرنگ سیٹس فعال کریں

Leave a reply