ہائی پروفائل کیس میں وعدہ معاف گواہوں کو دھمکیاں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
25

ہائی پروفائل کیس میں وعدہ معاف گواہوں کو دھمکیاں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس کےوعدہ معاف گواہوں کوجان سےمارنےکی دھمکیاں ملنےکاانکشاف ہوا ہے،نیب نے ایل این جی کیس کے وعدہ معاف گواہوں کےلیےسیکیورٹی مانگ لی،گواہوں کی سیکیورٹی کیلیےسیکریٹری داخلہ،چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا گیا

آئی جی اسلام آباد اور آئی جی سندھ سے بھی سیکیورٹی دینے کی درخواست دی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وعدہ معاف گواہ زبیر صدیقی اور مبین صولت کی جان کو خطرہ ہے،دونوں افراد ہائی پروفائل کیس میں وعدہ معاف گواہ ہیں،کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ملزم نامزد ہیں.

ایل این جی کیس میں نیب نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا، نیب کے عدالت میں جمع کرایاگیاجواب 390 صفحات پرمشتمل ہے، نیب نے مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد کرنےکی استدعا کر دی، نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ مفتاح اسماعیل ضمانت کےحق دارنہیں،

واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، مفتاح اسماعیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا، نیب نے آج جواب جمع کروا دیا ہے.

Leave a reply