ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلے سے پرائویٹائزیشن کو خطرات لاحق

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ 2020سے بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں مکمل طور پہ بند کر دی جائیں گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس فیصلے سے متعدد پرائیویٹ و سرکاری ادارے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جہاں صرف دو سالہ پروگرام کروائے جاتے ہیں اس کے علاوہ غریب طالب علم جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں ان کے لیے مسائل پیدا ہو جائیں گے ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ 4 سالہ پروگرام کیلئے اخراجات بھی زیادہ ہوں گے اور وسائل بھی زیادہ درکار ہوں گے جس سے متوسط طبقے کے طالبعلم متاثر ہو ں گے اور سالہا سال سے چلنے والے ادارے بند ہو جا ئیں گے یاد رہے کہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی تعلیمی اداروں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں

Comments are closed.