پورے ملک میں شاہراہیں کھلی ہیں،کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے: شیخ رشید

0
32

لاہور:پورے ملک میں شاہراہیں کھلی ہیں،کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں صرف ایک مقام کے سوا پورے ملک میں شاہراہیں کھلی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، نہ کوئی مذاکرات کا عمل جاری ہے اور نہ میرے نوٹس میں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کالعدم ٹی ایل پی نےاحتجاج میں 192 مقامات بند کرنے کی کوشش کی، صرف ایک جگہ چوک یتیم خانہ میں حالات ٹھیک نہیں، جب تنظیم کالعدم قرار دی جاتی ہے تو اس کے اکاؤنٹس منجمد ہوتے ہیں۔

Leave a reply