ایف اے ٹی ایف اجلاس جاری،حنا ربانی کھر اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی

0
49

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جرمنی میں جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں 17جون تک جاری رہے گا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی-

بڑی امید ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا:جرمن سفیر

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پلینری انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ آئی سی آر جی کی سفارشات کا جائزہ لے گی، وزیر مملکت ایف اے ٹی ایف کے نئےاور سبکدوش ہونے والے صدور سے ملاقاتیں کریں گی، ایگزیکٹو سیکریٹری اور رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہے۔

وزیر مملکت جرمنی دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں جرمنی کے معززین سے ملاقاتیں بھی کریں گی، پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالے جانےکا امکان ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے اور پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع،پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

Leave a reply